August 27, 2025 9:52 AM

views 27

ملک بھر میں آج گنیش چترتھی، پوری عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

مہاراشٹر کے ثقافتی کیلنڈر میں سب سے اہم تہواروں میں سے ایک، 10 روزہ گنیش اُتسَو کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔ گنیش اُتسَو کا اختتام اننت چتوردشی پر ہوگا۔ ”گنپتی بپّا موریا، منگل مورتی موریا“ کی گونج کے درمیان مہاراشٹر بھر میں عقیدتمند اپنے گھروں میں بھگوان گنیش کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ ڈھول تاشوں کے پتھک، موسیقی اور آتش بازی کے درمیان عوامی گنیش پنڈالوں میں جوش و خروش کے ساتھ بھگوان گنیش کی مورتیاں نصب کی جا رہی ہیں۔ بھگوان گنیش کی پران پرتشٹھا کی رسم کے بعد پوجا اور آرتی کی جائے گی۔ 10 روزہ گنیش اُتس...