July 31, 2025 10:05 AM
19
حکومت نے کہا ہے کہ اندرون ملک تیار شدہ ٹرین حفاظتی نظام Kavach 4.0 کوٹہ-متھرا سیکشن پر تعیناتی کے لیے تیار ہے۔
حکومت نے کہا ہے کہ اندرون ملک تیار شدہ ٹرین حفاظتی نظام Kavach 4.0 کوٹہ-متھرا سیکشن پر تعیناتی کے لیے تیار ہے۔ لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اِس پیش رفت کو ملک میں ریلوے حفاظتی نظام جدید طرز پر ڈھالنے کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا۔ جناب ویشنو نے بتایا کہ ریلوے نے وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے ویژن سے ترغیب حاصل کرکے Kavach آٹومیٹک ٹرین حفاظتی نظام ملک میں ہی تیار کیا ہے۔