March 19, 2025 9:41 AM March 19, 2025 9:41 AM
6
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بھارتی ریلویز کو جدید، بہترین اور ماحولیات سے مطابقت رکھنے والا ٹرانسپورٹ نظام بنانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا ہے۔
ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بھارتی ریلویز کو جدید، بہترین اور ماحولیات سے مطابقت رکھنے والا ٹرانسپورٹ نظام بنانے کے حکومت کے عزم کو دوہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریلوے کی معاشی صورتحال بہتر ہے اور حکومت اس میں مزید بہتری لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ جناب ویشنو نے کل لوک سبھا میں ریلوے کی وزارت کے کام کاج سے متعلق مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے یہ بات کہی۔ جناب ویشنو نے مزید کہا کہ سال 2020 سے ملک میں مسافر کرائے میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے اور یہ دیگر ممالک کے مقابلے کافی کفایتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ...