July 30, 2025 9:53 AM July 30, 2025 9:53 AM
18
وزیراعظم نریندر مودی نے آپریشن سندور پر خصوصی بحث کے دوران لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی لیڈر نے بھارت سے کارروائی روکنے کے لیے نہیں کہا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی بھی لیڈر نے بھارت سے آپریشن سندور روکنے کے لیے نہیں کہا۔ اپوزیشن نے امریکہ کے دباؤ میں آکر پاکستان کے ساتھ جنگ بندی پر رضامند ہونے کا الزام لگایا تھا۔ اِسی تناظر میں جناب مودی کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان ہی تھا جس نے بھارت سے یہ اپیل کرتے ہوئے آپریشن سندور روکنے کے لیے کہا تھا کہ وہ اب اور نقصان برداشت نہیں کر سکتا۔ جناب مودی نے بتایا کہ امریکہ کے نائب صدر کے ساتھ بات چیت کے دوران بھارت نے یہ واضح کردیا تھا کہ اگر پاکستان ح...