December 3, 2025 4:03 PM December 3, 2025 4:03 PM

views 2

خوراک، عوامی نظام تقسیم اور صارفین کے امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تقریباً صد فیصد راشن کارڈوں کو اب ڈیجیٹائزڈ کردیا گیا ہے۔

خوراک، عوامی نظام تقسیم اور صارفین کے امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تقریباً صد فیصد راشن کارڈوں کو اب ڈیجیٹائزڈ کردیا گیا ہے۔ آج لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ تقریباً 20 کروڑ 58 لاکھ کنبوں کے راشن گارڈوں کو ڈیجیٹائزڈ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پردھان منتری غریب کلیان اَنّ یوجنا کے تحت مستفیدین کو مفت راشن فراہم کررہی ہے اور یہ سلسلہ 2029 تک جاری رہے گا۔×