August 2, 2025 10:17 AM August 2, 2025 10:17 AM
5
خارجی امور کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے کہا ہے کہ بحرِ ہند خطّے کے ممالک کے ساتھ بھارت کے سیاسی تعلقات مضبوط ہیں اور تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات میں بھی مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
خارجی امور کے وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے کہا ہے کہ بحرِ ہند خطّے کے ممالک کے ساتھ بھارت کے سیاسی تعلقات مضبوط ہیں اور تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات میں بھی مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیر موصوف نے کل لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اِن ممالک کے ساتھ ترقیاتی پروجیکٹوں اور بنیادی ڈھانچے کے اشتراک میں پیشرفت ہو رہی ہے اور سبھی شعبوں میں وسیع تر مصروفیت جاری ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ حکومت، بھارت کی سلامتی اور اقتصادی مفادات کے نقطہئ نظر سے بحرِ ہند خطّے کی سبھی پیشرفتوں پ...