October 3, 2025 9:59 AM
14
لداخ کے لیہ ضلعے میں Kindergarten سے لے کر Upper پرائمری اسکول سطح تک سبھی اسکول پھر سے کھل گئے ہیں۔
لداخ کے لیہ ضلعے میں Kindergarten سے لے کر Upper پرائمری اسکول سطح تک سبھی اسکول پھر سے کھل گئے ہیں۔ وہاں پچھلے مہینے کی 24 تاریخ سے بھارت نیائے سنہیتا کی دفعہ 163 نافذ تھی۔ لداخ کو ریاست کا درجہ دینے اور چھٹے شیڈول میں اسے شامل کرنے کے مطالبے پر احتجاج تشدد کی شکل اختیار کر گیا تھا، جس میں 4 مظاہرین کی موت ہو گئی تھی، جبکہ سکیورٹی اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہوئے تھے۔×