July 26, 2025 9:50 AM July 26, 2025 9:50 AM
6
لداخ میں، 26 ویں کرگل وجے دیوس کی تقریبات کے حصے کے طور پر 1999 کی کرگل جنگ کے سورماؤں کے احترام میں آج صبح دراس میں ایک زبردست پدیاترا کا اہتمام کیا گیا۔
لداخ میں، 26 ویں کرگل وجے دیوس کی تقریبات کے حصے کے طور پر 1999 کی کرگل جنگ کے سورماؤں کے احترام میں آج صبح دراس میں ایک زبردست پدیاترا کا اہتمام کیا گیا۔ اس میں ایک ہزار سے زیادہ نوجوانوں نے جنگ میں حصہ لینے والوں، مسلح فوج کے عملے، شہیدوں کے کنبوں اور سِوِل سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ پَد یاترا کی قیادت نوجوانوں کے امور اور کھیل اور محنت اور روزگار کے وزیر ڈاکٹر مَن سکھ مانڈویہ نے کی۔x