April 18, 2025 9:54 AM
کلکتہ ہائی کورٹ نے، مرشدآباد کے تشدد سے متاثرہ علاقوں میں، بے گھر ہونے والے افراد کی بازآبادکاری کے لیے 3 ارکان پر مشتمل ایک پینل تشکیل دیا ہے۔
کلکتہ ہائی کورٹ نے، 3 ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیے جانے کی ہدایت دی ہے، جو تشدد کے واقعات کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کی نشاندہی اور اُن کی بازآبادکاری کا جائزہ لے گی۔ یہ واقعات مرشدآباد ضلعے میں وقف ایکٹ کے معاملے پر احتجاج کے دوران پیش آئے تھے۔ عدالت نے کہا ہے کہ یہ کمی...