February 26, 2025 9:40 AM February 26, 2025 9:40 AM
6
کسان کریڈٹ کارڈ کے تحت کُل 10 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے قرض فراہم کیے گئے ہیں، جس سے 7 کروڑ 72 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔
کسان کریڈٹ کارڈ کے تحت کُل 10 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے قرض فراہم کیے گئے ہیں، جس سے 7 کروڑ 72 لاکھ کسانوں کو فائدہ ہوا ہے۔ کسان کریڈٹ کارڈ، کسانوں کو بیج، کھاد اور کیڑے مار دواؤں جیسی کھیتی باڑی کی اشیاء خریدنے کی خاطر بروقت اور کفایتی قرض کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ مرکزی وزارتِ خزانہ نے کہا ہے کہ حکومت، KCC کے ذریعے سالانہ 7 فیصد شرح سود کی رعایتی شرح پر 3 لاکھ روپے تک کے قلیل مدّتی زرعی قرض فراہم کرنے کے لیے بینکوں کو سود میں ڈیڑھ فیصد کی رعایت دیتی ہے۔ اُس نے مزید کہا ہے کہ کسان کریڈٹ کارڈ کے...