November 26, 2025 9:16 AM November 26, 2025 9:16 AM

views 6

راجستھان میں جاری کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں گرونانک دیو یونیورسٹی کی سائیکلسٹ میناکشی روہیلا نے خواتین کے انفرادی ٹائم ٹرائل مقابلوں میں پہلا سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

راجستھان میں جاری کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں گرونانک دیو یونیورسٹی کی سائیکلسٹ میناکشی روہیلا نے خواتین کے انفرادی ٹائم ٹرائل مقابلوں میں پہلا سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ وہیں مقابلوں کے پہلے دن کل جے پور میں سابق چیمپئن جین یونیورسٹی نے تمغوں کی فہرست میں شروعاتی سبقت حاصل کر لی ہے۔ پہلے دن 25 سونے کے تمغوں کیلئے مقابلے ہوئے، جن میں سے جین یونیورسٹی نے تیراکی کے 11 میں سے 8 سونے کے تمغے جیت لیے۔ جین یونیورسٹی نے چاندی کے دو اور کانسے کے چار تمغے بھی جیتے۔ اس کے ساتھ ہی اُس نے لَولی پروفیشنل یونیو...

November 24, 2025 9:16 AM November 24, 2025 9:16 AM

views 7

آج راجستھان میں پانچویں کھیلو انڈیا یونیورسٹی کھیل مقابلے شروع ہوں گے۔

اولمپک تیراک Srihari Nataraj اور مشہور تیرانداز بھجن کور سمیت تقریباً 5 ہزار ایتھلیٹس، آج راجستھان میں شروع ہونے والے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کریں گے۔ اِس سالانہ گیمز میں، 230 سے زیادہ یونیورسٹیوں کے ایتھلیٹس 24 مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے، جو جے پور، اُدے پور، جودھ پور، کوٹہ، اجمیر، بھرت پور اور بیکانیر میں منعقد ہوں گے۔×

October 17, 2025 9:25 AM October 17, 2025 9:25 AM

views 16

پانچویں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 24 نومبر سے راجستھان کے 7 شہروں میں ہوں گے۔

پانچویں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 24 نومبر سے راجستھان کے 7 شہروں میں ہوں گے۔ میزبان شہروں میں جے پور، اجمیر، اُدے پور، جودھپور، بیکانیر، کوٹہ اور بھرت پور شامل ہیں۔ اس 12 روزہ کھیل مقابلے میں 23 کھیلوں میں تمغے جیتے جا سکتے ہیں، جس میں ملک بھر کے 5 ہزار سے زیادہ یونیورسٹی ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔ اس تقریب کا اعلان کرتے ہوئے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ راجستھان میں ہونے والے گیمز سے بھارت کے وسعت پا رہے کھیل کے منظرنامے کو اُجاگر کیا جا سکے گا اور یہ اُن کھلاڑی...