March 24, 2025 10:03 AM March 24, 2025 10:03 AM

views 8

کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں کَل نئی دلی میں پنجاب کی جسپریت کور نے پاؤر لفٹنگ کا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔

کھیلو انڈیا پیرا گیمز میں کَل نئی دلی میں پنجاب کی جسپریت کور نے پاؤر لفٹنگ کا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔ انھوں نے 45 کلوگرام زمرے میں اپنا ہی قومی ریکارڈ توڑتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔ 31 سالہ جسپریت کور کھیلو انڈیا پیراگیمز کے اِس ایڈیشن ایڈیشن میں قومی ریکارڈ توڑنے والی پہلی اتھیلیٹ بن گئی ہیں۔ انھوں نے سال 2023 میں سو کلوگرام سیٹ میں اسی زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ وہیں منشی نے بھی پاور لیٹنگ کے 54 کلوگرام زمرے میں 166 کلوگرام وزن اٹھاکر نیا قومی ریکارڈ بناتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

March 23, 2025 9:35 AM March 23, 2025 9:35 AM

views 7

کھیلو انڈیا پیرا گیمس 2025 کے تیسرے دن کل، نئی دلّی میں سخت مقابلے اور تحریک دینے والی کارکردگی دیکھنے کو ملی۔

کھیلو انڈیا پیرا گیمس 2025 کے تیسرے دن کل، نئی دلّی میں سخت مقابلے اور تحریک دینے والی کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ چوٹی کے پیرا بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نتیش کمار، کرشن ناگر، منیشا رام داس اور سنجیو کمار نے اپنے اپنے متعلقہ زمروں میں سونے کے تمغے جیتے۔ کیرالہ کی 21 سالہ وہیل چیئر پر بیٹھنے والی Alphia جیمس اور اتراکھنڈ کی منجیت کور نے بھی تجربہ کار ایتھلیٹس کو ہرا کر سونے کے تمغے حاصل کیے۔ ایتھلیٹکس میں Deepthi Jeevanji نے خواتین کے 400 میٹر T20 زمرے میں اعلیٰ مقام حاصل...

March 6, 2025 9:25 AM March 6, 2025 9:25 AM

views 10

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے اعلان کیا ہے کہ کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2025 نئی دلی میں اس مہینے کی 20 سے 27 تاریخ تک منعقد کئے جائیں گے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے اعلان کیا ہے کہ کھیلو انڈیا پیرا گیمز 2025 نئی دلی میں اس مہینے کی 20 سے 27 تاریخ تک منعقد کئے جائیں گے۔ یہ کھیلو انڈیا پیرا گیمز کا دوسرا ایڈیشن ہوگا۔   ان کھیلوں میں بہت سے بین الاقوامی پیرا ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔ چھے کھیلوں میں تقریباً 230 پیرا ایتھلیٹس حصہ لیں گے ان میں پیرس پیرا اولمپکس 2024 اور Hangzhou 2022 کے ایشیائی پیرا گیمس کے تمغے حاصل کرنے والے کھلاڑی شامل ہیں۔