January 5, 2026 2:45 PM

views 13

سپریم کورٹ نے دو ہزار 20 کے دلی فسادات کیس میں عمر خالد اور شرجیل امام کو ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے۔ پانچ دیگر ملزموں کو ضمانت مل گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے 2020 کے دلی فسادات سازش معاملے میں سرگرم کارکنوں عمر خالد اور شرجیل امام کو یہ کہتے ہوئے ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کے تحت ملزموں کے خلاف بادی النظر میں کیس بنتا ہے۔ البتہ جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا پر مشتمل بینچ نے اس کیس کے دیگر پانچ ملزموں کی ضمانت منظور کرلی۔ ان میں گلفشاں فاطمہ، میران حیدر، شفاء الرحمان، سلیم خان اور شاداب احمد شامل ہیں۔ گذشتہ مہینے عدالتِ عالیہ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا اور ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راج...