December 19, 2024 3:56 PM

views 27

حکومت ’ایک ملک-ایک انتخاب‘ سے متعلق بلوں کو 31 ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے سپرد کرے گی

حکومت ”ایک ملک ایک چناؤ“ سے متعلق بلوں کو 31 اراکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے گی۔ مجوزہ JPC لوک سبھا کے 21 اور راجیہ سبھا کے 10 ارکان پر مشتمل ہے۔ اِن ارکانِ پارلیمنٹ میں دیگر کے علاوہ BJP رہنما PP چودھری، انوراگ سنگھ ٹھاکر، پرشوتم بھائی رُوپالا، کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی اور منیش تیواری، TMC کے کلیان بنرجی، NCP شرد پوار کی سُپریا سولے شامل ہیں۔ اِن بلوں کو باضابطہ طور پر 129 ویں ترمیمی آئینی بل 2024 کا نام دیا گیا ہے۔ x

December 19, 2024 10:57 AM

views 23

حکومت آج ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ سے متعلق بِلوں کو 31 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی JPC کے سپرد کرے گی۔

حکومت آج ’ایک ملک، ایک انتخاب‘ سے متعلق بِلوں کو 31 ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل مشترکہ پارلیمانی کمیٹی JPC کے سپرد کرے گی۔ مجوزہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی لوک سبھا کے 21 ارکان اور راجیہ سبھا کے 10 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ اِن ارکانِ پارلیمنٹ میں BJP کے رہنما پی پی چودھری، انوراگ سنگھ ٹھاکر اور پرشوتّم بھائی روپالا، کانگریس رہنما پرینکا گاندھی اور منیش تیواری، ترنمول کانگریس کے کلیان بنرجی اور NCP شرد پوار کی سپریہ سُولے کے علاوہ دیگر ممبران شامل ہیں۔ اِن بِلوں کو باضابطہ طور پر آئین میں ترمیم سے متعلق 129...