January 12, 2026 9:49 AM January 12, 2026 9:49 AM

views 2

بھارت نے، قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضافے کے مقصد سے، ترقی پذیر ملکوں کی مدد میں عالمی سطح پر تعاون دینے کیلئے کہا ہے۔

بھارت نے ترقی پذیر ملکوں کو قابلِ تجدید توانائی کی صلاحیت بڑھانے میں مدد کیلئے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے، تاکہ ترقیاتی اہداف پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ یہ بات نئی اور قابلِ تجدید توانائی کے وزیر پرہلاد جوشی نے کَل متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں منعقدہ 16 ویں IRENA اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ عالمی سطح پر توانائی کی منتقلی کیلئے بے مثال سرمایہ کاری اور تعاون درکار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صرف بھارت کو ہی 2030 تک تقریباً 300 ارب امریکی ڈالر کی ضرورت ہوگی، جس س...