November 6, 2025 9:25 AM

views 23

جموں و کشمیر کے بلند مقامات پر کَل ہلکی سے لے کر اوسط بارش اور برفباری ہونے کے بعد موسمیات محکمے نے اب اگلے چند روز کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

جموں و کشمیر کے بلند مقامات پر کَل ہلکی سے لے کر اوسط بارش اور برفباری ہونے کے بعد موسمیات محکمے نے اب اگلے چند روز کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اِس سے وہاں کے لوگوں کو راحت ملے گی اور کسانوں کیلئے بھی اپنی زرعی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے سازگار حالات پیدا ہوں گے۔×

September 4, 2025 9:46 AM

views 18

موسمیات کے محکمے نے پیشگوئی کی ہے کہ آج جموں و کشمیر میں کئی جگہوں پر عام طور پر آسمان ابر آلود رہے گا اور ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔

موسمیات کے محکمے نے پیشگوئی کی ہے کہ آج جموں و کشمیر میں کئی جگہوں پر عام طور پر آسمان ابر آلود رہے گا اور ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا امکان ہے۔ موسم سے متعلق تازہ ایڈوائزری کے متعلق جموں ڈویژن کے کچھ ضلعوں میں شدید بارش کا امکان ہے، جبکہ جنوبی کشمیر میں اوسط سے شدید بارش ہو سکتی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے ایڈوائزری جاری کی ہے اور لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کچھ ضلعوں میں شدید سے بہت شدید بارش کے امکان کے پیش نظر محتاط رہیں۔×

July 23, 2025 9:41 AM

views 26

جموں و کشمیر کے موسمیات کے محکمے نے، آج جموں ڈویژن میں دوردراز کے مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔

جموں و کشمیر کے موسمیات کے محکمے نے، آج جموں ڈویژن میں دوردراز کے مقامات پر شدید سے بہت شدید بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کہا ہے کہ کئی مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ رُک رُک کر بارش ہوگی اور اس کے ساتھ ساتھ جموں ڈویژن میں کہیں کہیں شدید سے بہت شدید بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔×

March 15, 2025 9:41 AM

views 14

جموں و کشمیر میں سری نگر شہر سمیت کشمیر وادی کے میدانی اور بالائی علاقوں میں کل شام سے مسلسل بارش و برفباری جاری ہے۔

جموں و کشمیر میں سری نگر شہر سمیت کشمیر وادی کے میدانی اور بالائی علاقوں میں کل شام سے مسلسل بارش و برفباری جاری ہے۔ جنوبی ضلع شوپیان کے میدانی و بالائی علاقوں میں شدید برفباری جاری ہے۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے سیاحتی مقام Yousmarg Dodhpathri سمیت بالائی و میدانی علاقوں میں بھی برفباری جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں کے دوران جموں و  کشمیر میں رک رک بارش اور برفباری جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔x

March 9, 2025 3:56 PM

views 14

جموں و کشمیر میں کل سے گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کے ساتھ ساتھ دور دور تک ہلکی بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے

جموں و کشمیر میں کل سے گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کے ساتھ ساتھ دور دور تک ہلکی بارش اور برفباری ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ سلسلہ اگلے چار روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ کل کشمیر خطے میں دور دور تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ جموں ڈویژن میں اِکّا دُکّا مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔ کشمیر میں کَل رات کو کم از کم درجہئ حرارت، معمول سے ایک دو ڈگری سیلسیز کم رہا۔ جبکہ جموں ڈویژن میں جموں شہر کو چھوڑ کر زیادہ تر مقامات پر درجہئ حرارت نارمل رہا۔ جموں شہر میں درجہئ حرارت نا...

February 24, 2025 9:40 AM

views 16

جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات نے آج خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے، جس کے بعد کَل سے زیادہ تر جگہوں پر اوسط بارش اور برفباری ہوگی۔

جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات نے آج خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے، جس کے بعد کَل سے زیادہ تر جگہوں پر اوسط بارش اور برفباری ہوگی۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا یہ کہ کَل سے، اِس مہینے کی 28 تاریخ تک زیادہ تر جگہوں پر مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی سے اوسط بارش اور کشمیر ڈویژن نیز جموں ڈویژن میں الگ الگ جگہوں پر شدید بارش اور برفباری ہوگی۔x

February 15, 2025 9:26 AM

views 5

موسمیات کے محکمے نے جموں و کشمیر کے پورے خطے میں اس مہینے کی 18 تاریخ تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

موسمیات کے محکمے نے جموں و کشمیر کے پورے خطے میں اس مہینے کی 18 تاریخ تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اِس میں کسی طرح کی اہم تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ البتہ اس مہینے کی 17 اور 18 تاریخ کو مرکز کے زیر انتظام اس علاقے کے اونچے مقامات پر بارش کی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو سڑکوں کی صورتحال کے بارے میں تازہ جانکاری حاصل کرنے کی صلاح دی ہے اور کہا ہے کہ وہ اسی کے مطابق تحفظ سے متعلق ہدایات کی پاسداری کریں۔

January 19, 2025 10:01 AM

views 17

سری نگر کے موسمیات کے محکمے نے آج سری نگر میں عام طور پر مطلع ابر آلود رہنے اور دیگر کہیں موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

سری نگر کے موسمیات کے محکمے نے آج سری نگر میں عام طور پر مطلع ابر آلود رہنے اور دیگر کہیں موسم میں کوئی خاص تبدیلی نہ ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ البتہ دوردراز کے مقامات بالخوص جموں و کشمیر میں آج بلند و بالا مقامات پر دور دور تک ہلکی برفباری کے ساتھ عام طور پر بادل چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کشمیر میں سخت سردی کی مدّت چلّئی کلاں کے تحت زیادہ تر خطّوں میں درجہئ حرارت نقطہئ انجماد سے نیچے چل رہا ہے۔

January 9, 2025 9:42 AM

views 30

جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات نے کل تک خشک موسم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات نے کل تک خشک موسم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ پورے کشمیر خطے اور جموں ڈویژن کے دیگر پہاڑی علاقوں میں سخت سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیر خطے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب ہے اور لداخ میں مختلف مقامات پر یہ نقطہ انجماد سے زیادہ خیال کیا جا رہا ہے۔ سری نگر اور دیگر مقامات کے باشندے رات کے وقت کڑاکے کی ٹھنڈ محسوس کر رہے ہیں۔ کشمیر خطے میں بارش اور برفباری کا کوئی تازہ امکان نہیں ہے۔x

January 6, 2025 9:35 AM

views 21

سری نگر سمیت کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں کل تازہ برفباری ہوئی اور وادی میں لگاتار تیسرے دن منجمد کر دینے والی سردی کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے وادی میں، معمول کی زندگی پر اثر پڑا۔

سری نگر سمیت کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں کل تازہ برفباری ہوئی اور وادی میں لگاتار تیسرے دن منجمد کر دینے والی سردی کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے وادی میں، معمول کی زندگی پر اثر پڑا۔ محکمہئ موسمیات نے بتایا ہے کہ مغربی سَمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کی وجہ سے جموں و کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں آج دوپہر تک ہلکی سے اوسط برفباری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر خطّے میں آج بعد دوپہر موسم میں بہتری آ جائے گی۔ حکام نے کشمیر خطّے کی اہم اور رابطہ سڑکوں پر جمی ہوئی برف کو ہٹانے کے لیے عملے اور م...