March 14, 2025 9:42 AM March 14, 2025 9:42 AM
8
جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے سال 2019 سے 2024 تک معذور افراد کو پانچ ہزار 439 خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ اِسکوٹی فراہم کی ہیں۔
جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے سال 2019 سے 2024 تک معذور افراد کو پانچ ہزار 439 خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ اِسکوٹی فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ تمام معذور افراد کا احاطہ کرنے کیلئے 2025 میں مزید 546 اِسکوٹی فراہم کی جائیں گی۔ فی الحال سماجی بہبود کا محکمہ جموں میں بینائی سے محروم بچوں کیلئے دو اسکول، جبکہ سری نگر میں بولنے اور سماعت سے محروم بچوں کیلئے ایک اسکول چلا رہا ہے۔ ان اسکولوں میں کُل 176 طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ جموں وکشمیر میں معذوریت سے متعلق منفرد شناختی کارڈ UDID پہل کے تحت 92 اعشاریہ آٹ...