April 21, 2025 10:05 AM April 21, 2025 10:05 AM

views 7

جموں و کشمیر میں، رام بَن ضلعے میں بادل پھٹنے اور برف کے تودے گرنے کے حادثے میں بچاؤ امدادی کارروائی پھر شروع کر دی گئی ہے۔

جموں و کشمیر میں، رام بَن ضلعے میں بادل پھٹنے اور برف کے تودے گرنے کے حادثے میں بچاؤ امدادی کارروائی پھر شروع کر دی گئی ہے۔ حکام جموں -سری نگر قومی شاہراہ NH-44، کو پھر سے کھولنے کے لیے کام کر رہے ہیں، جو ملک کے باقی حصوں سے کشمیر کو جوڑنے والی ایک اہم سڑک ہے۔ موسلا دھار بارش، گرج چمک، اولہ باری اور تازہ سیلاب سمیت موسم کے انتہائی خراب حالات کی وجہ سے پورے خطّے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ کل رام بَن ضلعے میں بال پھٹنے کے واقعے سے برف کا تودہ گرنے کے سبب 3 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اولہ باری اور ...