December 1, 2025 9:42 AM December 1, 2025 9:42 AM

views 9

جموں و کشمیر میں مالی برس 2026-27 کیلئے بجٹ تیار کرنے کے عمل کے حصے کے طور پر محکمہئ خزانہ آج سے بجٹ تجاویز کے بارے میں تبادلہئ خیال کا آغاز کرے گا۔

جموں و کشمیر میں مالی برس 2026-27 کیلئے بجٹ تیار کرنے کے عمل کے حصے کے طور پر محکمہئ خزانہ آج سے بجٹ تجاویز کے بارے میں تبادلہئ خیال کا آغاز کرے گا۔ آکاشوانی جموں سے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ محکمہئ خزانہ نے انتظامیہ کے سکریٹریوں کو اطلاع دی ہے کہ 16 دسمبر کو اِس عمل کے اختتام پذیر ہونے سے پہلے 36محکموں کے ساتھ تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ اس دوران سال 2025-26 کے نظرِ ثانی شدہ تخمینوں اور سال 2026-27 کیلئے بجٹ تخمینوں کا احاطہ کیا جائے گا جس میں مرکز کی مالی مدد سے چلائی جانے والی اسکیموں، وزی...

March 7, 2025 9:41 AM March 7, 2025 9:41 AM

views 13

جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس جموں میں جاری ہے۔

جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس جموں میں جاری ہے۔ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ، جن کے پاس وزارت خزانے کا قلمدان بھی ہے، آج اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔ سات سالوں میں یہ پہلی بار ہے، جب مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر کا بجٹ ریاستی قانون ساز اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے کا آخری بجٹ اس وقت کے PDP حکومت میں وزیر خزانہ ڈاکٹر Haseen Drabu نے فروری 2018 میں پیش کیا تھا۔ مرکز کی حکمرانی کے نفاذ کے بعد کے مالی سالوں کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا رہا۔ یہ بجٹ اجلاس کُل22 ...

February 24, 2025 9:41 AM February 24, 2025 9:41 AM

views 16

جموں و کشمیر میں تین مارچ کو بجٹ اجلاس شروع ہونے سے پہلے جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے 27 فروری کو ایک کُل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے جس کا مقصد، 43 روزہ اِس اجلاس میں، خوش اسلوبی سے کام کاج کیے جانے کو یقینی بنانا ہے۔

          جموں و کشمیر میں تین مارچ کو بجٹ اجلاس شروع ہونے سے پہلے جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبد الرحیم راتھر نے 27 فروری کو ایک کُل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے جس کا مقصد، 43 روزہ اِس اجلاس میں، خوش اسلوبی سے کام کاج کیے جانے کو یقینی بنانا ہے۔           ہمارے نامہ نگارنے بتایا ہے کہ اسپیکر نے نیشنل کانفرنس، بھارتیہ جنتا پارٹی، پپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور پیپلز کانفرنس کے رہنماؤں کو میٹنگ میں مدعو کیا ہے۔ اسپیکر نے قانون ساز پارٹیوں  اور Chief Whips کو بھی میٹنگ میں مدعو کیا ہے۔x