March 12, 2025 10:08 AM March 12, 2025 10:08 AM
9
مرکزی حکومت نے، میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والی، عوامی ایکشن کمیٹی AAC اور مسرور عباس انصاری کی قیادت والے ’جموں و کشمیر اتحادالمسلمین‘ JKIM پر 5 سال کے لیے بندش عائد کر دی ہے۔
مرکزی حکومت نے، میر واعظ عمر فاروق کی قیادت والی، عوامی ایکشن کمیٹی AAC اور مسرور عباس انصاری کی قیادت والے ’جموں و کشمیر اتحادالمسلمین‘ JKIM پر 5 سال کے لیے بندش عائد کر دی ہے۔ یہ بندش غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یو اے پی اے 1967 کے تحت عائد کی گئی ہے۔ دو الگ الگ اطلاع ناموں میں وزارتِ داخلہ نے اِن تنظیموں کے، ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا ذکر کیا ہے، جن سے بھارت کی خودمختاری، سالمیت اور سلامتی کو خطرہ درپیش ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق AAC کے ارکان کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مدد کرنے...