November 20, 2024 9:58 PM

views 13

جھارکھنڈ میں دوسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے تحت 12 اضلاع میں پھیلے 38 اسمبلی حلقوں میں پولنگ پُر امن رہی۔ شام پانچ بجے تک تقریباََ 67 اعشاریہ سات ایک فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

جھارکھنڈ میں دوسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے تحت 12 اضلاع میں پھیلے 38 اسمبلی حلقوں میں پولنگ پُر امن رہی۔ شام پانچ بجے تک تقریباََ 67 اعشاریہ سات ایک فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ایڈیشنل چیف انتخابی افسر نیہا اروڑا نے کہا کہ ووٹنگ فیصد میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ دور دراز کے علاقوں سے رپورٹ آنی باقی ہے۔ آج کی پولنگ کے بعد 55 خواتین سمیت 528 امیدواروں کی سیاسی قسمت الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہوگئی۔ ووٹوں کی گنتی اس ماہ کی 23 تاریخ کو ہوگی۔ مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے VC BHUPENDRA جھا...