October 22, 2024 10:17 AM

views 21

جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے کے اسمبلی چناؤ اور مہاراشٹر میں واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

جھارکھنڈ میں دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ اِس مرحلے کے تحت    20 نومبر کو 38 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 29 اکتوبر ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال 30 اکتوبر کو کی جائے گی۔ امیدواروں کے ذریعے نام واپس لینے کی آخری تاریخ یکم نومبر ہے۔ جھارکھنڈ میں دو مرحلوں میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں۔ پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات 13 نومبر کو جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات 20 نومبر کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو کی جائ...