September 28, 2025 9:33 AM

views 47

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت کے پڑوس میں ایک ایسا ملک ہے، جو عالمی دہشت گردی کا ایک مرکز ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت کے پڑوس میں ایک ایسا ملک ہے، جو عالمی دہشت گردی کا ایک مرکز ہے اور بھارت نے آزادی کے بعد سے دہشت گردی کے اس چیلنج کا سامنا کیا ہے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کی عام بحث میں اپنے خطاب کے دوران ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اب کئی دہائیوں سے بین الاقوامی سطح پر کیے گئے بڑے دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے صرف اُسی ایک ملک کا ہاتھ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی نامزد فہرستیں ہیں، جو اُسی ایک ملک کے شہریوں سے بھری پڑی ہیں۔ ...