November 4, 2025 2:56 PM

views 25

  وزیر خارجہ ڈاکر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت غزہ امن منصوبے کی حمایت کرتا ہے، جس سے دیرپا حل کی راہ ہموار ہوگی۔ انھوں نے نئی دلی میں اسرائیل کے وزیر خارجہ Gideon Sa’ar کے ساتھ ملاقات کی۔

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا ہے کہ بھارت، غزہ امن منصوبے کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اِس سے پائیدار اور دیرپا حل کی راہ ہموار ہوگی۔ نئی دلّی میں اسرائیل کے وزیر خارجہ Gideon Sa'ar کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران اپنے افتتاحی خطاب میں وزیرِ موصوف نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دونوں کو دہشت گردی کے خاص چیلنج کا سامنا ہے۔ لہٰذا یہ ضروری ہے کہ دونوں ممالک ایک ساتھ مل کر کام کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کو کسی بھی شکل میں برداشت نہ کیا جائے۔ اسرائیلی وزیرِ...