January 2, 2026 3:21 PM January 2, 2026 3:21 PM

views 4

وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت کو دہشت گردی سے اپنا دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ کوئی بھی یہ طے نہیں کرسکتا کہ بھارت اپنے دفاع کے حق کو کس طرح استعمال کرے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آج کہا کہ بھارت دہشت گردی سے اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا اور کوئی بھی یہ طے نہیں کر سکتا کہ بھارت اپنا دفاع کس طرح کرے۔ چنئی میں IIT مدراس کے ٹیکنو انٹرٹینمنٹ فیسٹ شاستر 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی حفاظت کیلئے جو بھی ضروری قدم ہوگا، وہ اُٹھائے گا۔ وزیرِ خارجہ نے بھارت کی ہمسایہ ممالک سے متعلق پالیسی کو اجاگر کرتے ہوئے اِس بات پر زور دیا کہ نئی دلّی کو دشمن ہمسایوں کی جانب سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ...