November 12, 2025 3:19 PM November 12, 2025 3:19 PM

views 19

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت، کناڈا کے ساتھ باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا منتظر ہے۔

   وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کناڈا میں G-7 وزراء خارجہ میٹنگ کے موقع پر آج کناڈا کی اپنی ہم منصب اَنیتا آنند سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے اِس تقریب کی میزبانی کیلئے کناڈا کی اپنی ہم منصب کو مبارکباد دی اور 2025 سے متعلق نئے نقشہئ راہ کے نفاذ کے سلسلے میں پیش رفت کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اِس باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا منتظر ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے میکسیکو کے وزیرِ خارجہ سے بھی ملاقات کی اور تجارت، صحت اور ادویات سمیت سائنس و ٹیکنالوجی میں ...

June 12, 2025 9:39 AM June 12, 2025 9:39 AM

views 21

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزاد تجارت کا سمجھوتہ اس سال کے آخر تک عملی شکل اختیار کر لے گا۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت اور یوروپی یونین کے درمیان آزاد تجارت کا سمجھوتہ اس سال کے آخر تک عملی شکل اختیار کر لے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یوروپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اوّلین ترجیح دیتا ہے، جس میں آزاد تجارت سے متعلق سمجھوتے کے مذاکرات کو مرکزی حیثیت حاصل ہے اور اس میں اچھی پیشرفت ہو رہی ہے۔ برسلز میں جرمن مارشل فنڈ فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے یہ اعتماد ظاہر کیا کہ اس ہفتے   یوروپی یونین کے عہدیداروں کے ساتھ اُن کی جو تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، اُسے ...

February 7, 2025 9:50 AM February 7, 2025 9:50 AM

views 21

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے راجیہ سبھا میں امریکہ سے بھارتی شہریوں کو نکالنے کے معاملے پر ایک بیان دیا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے راجیہ سبھا میں امریکہ سے بھارتی شہریوں کو نکالنے کے معاملے پر ایک بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کا عمل عام طور پر بین الاقوامی تعلقات کے اعتبار سے اصولی طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانونی موبلیٹی کو بڑھانے کے لیے دنیا کے ملکوں کے اجتماعی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کے ملکوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو اپنے وطن واپس بلائیں، جو دوسرے ملکوں میں غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں۔×

November 13, 2024 9:59 PM November 13, 2024 9:59 PM

views 17

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نئی دلّی میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے باہمی میٹنگ کی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج نئی دلّی میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے باہمی میٹنگ کی ہے۔ میٹنگ کے دوران دونوں رہنمائوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سکیورٹی، ثقافت اور قونصلر معاملات سمیت کئی شعبوں میں بھارت اور سعودی عرب کے درمیان کلیدی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی مفادات کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی بات چیت کی۔ دونوں وزیروں نے بھارت سعودی عرب کلیدی شراکت داری کونسل کی سیاسی، سکیور...

July 26, 2024 2:49 PM July 26, 2024 2:49 PM

views 14

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہاہے کہ آسیان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کا تعاون انتہائی ترجیحی ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ آسیان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون ہماری اولین ترجیح ہے۔ Vientiane میں آج آسیان-بھارت وزرائے خارجہ کی میٹنگ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا ہے کہ آسیان بھارت کی مشرق نواز پالیسی اور بھارت بحرالکاہل کے نظریے کا سنگ بنیاد ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت-آسیان تعاون کیلئے ڈیجیٹل، دفاع، سمندری، کنکٹویٹی، سکیورٹی، صحت اور ثقافتی ورثے کا تحفظ کی اہمیت کے حامل شعبے میں شامل رہیں گے۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جے شنکر نے میانما می...

July 25, 2024 2:17 PM July 25, 2024 2:17 PM

views 18

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر تین دن کے دورے پر Laos پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آسیان طریقہ کار میٹنگز میں حصہ لیں گے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر آسیان طریقہ کار سے متعلق میٹنگوں میں شرکت کیلئے تین روزہ دورے پر لاؤس کے Vientiane پہنچ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ ایک ایسے موقع پر آسیان کے ساتھ بھارت کے تعلقات مزید مستحکم ہونے کے منتظر ہیں،  کہ جب بھارت کی مشرق نواز پالیسی کی ایک دہائی مکمل  ہورہی ہے۔