November 18, 2025 9:37 AM November 18, 2025 9:37 AM

views 10

مصر کے قاہرہ میں ISSF نشانے بازی عالمی چیمپین شپ میں گُرپریت سنگھ نے 25 میٹر سینٹر پسٹل فائر مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

نشانے بازی میں، اولمپک میں تمغہ جیتنے والے گُرپریت سنگھ نے مصر کی راجدھانی قاہرہ میں ISSF رائفل/ پسٹل عالمی چیمپین شپ میں مردوں کے 25 میٹر سینٹر پسٹل فائر مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ گُرپریت فائنل میں یوکرین کے Pavlo Korostylov سے ہار گئے، جس کے بعد انھیں چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ عالمی چیمپین شپ میں گُرپریت کا یہ دوسرا انفرادی تمغہ تھا۔ انھوں نے پہلا انفرادی تمغہ 2018 میں Changwon میں 25 میٹر اسٹینڈرڈ پسٹل مقابلے میں حاصل کیا تھا۔ بھارت نے عالمی چیمپین شپ میں کُل 13 تمغوں کے سا...

June 14, 2025 9:30 AM June 14, 2025 9:30 AM

views 13

بھارت کی، سُروچی سنگھ نے، میونخ میں ISSF عالمی کپ کے، خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

شوٹنگ میں بھارت کی سروچی سنگھ نے، جرمنی کے شہر میونخ میں ISSF ورلڈ کپ کے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل فائنل میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ انھوں نے کل فرانس کی Camille Jedrzejewski کو صفر اعشاریہ دو پوائنٹ کے فرق سے ہرایا۔ انھوں نے مجموعی طور پر 241 اعشاریہ 9 پوائنٹ حاصل کئے۔ چین کی Yao Qianxunنے 221 اعشاریہ سات پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ جیتا۔ سروچی کا ISSF ورلڈ کپ میں 10 میٹر ایئر پسٹل میں لگاتار تیسرا انفرادی سونے کا تمغہ ہے۔ اِس مقابلے میں بھارت کے تمغوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔ اِس طرح سے وہ فہر...

April 17, 2025 9:38 AM April 17, 2025 9:38 AM

views 8

شوٹنگ میں سروچی سنگھ اور سوربھ چودھری کی بھارتی جوڑی نے لیما میں ISSF عالمی کپ 2025 کے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

پیرو میں ISSF World Cup 2025 نشانے بازی مقابلے میں اندر سنگھ سروچی اور سوربھ چودھری کی بھارتی جوڑی نے 10 میٹر ائر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں چین کی Qianxun Yao اور Kai Hu کی جوڑی کو سترہ۔ نو سے ہراکر سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ اِس سے پہلے Manu Bhakar اور Ravinder Singhکی اولمپک میں تمغہ جیتنے والی جوڑی نے چین کی Qianke Ma اور Yifan Zhang کی جوڑی سے ہارنے کے بعد کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ Raiza Dhillon آج خواتین کا فائنل کھیلیں گی،  جو بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔x