January 12, 2026 9:57 AM January 12, 2026 9:57 AM

views 5

اِسرو،DRDO کا زمین کا مشاہدہ کرنے والے مصنوعی سیارچے EOS – N1 یا Anvesh اور 15 دیگر سیارچوں کو آج صبح سری ہری کوٹہ سے خلا کیلئے روانہ کرے گی۔

بھارت کی، خلائی تحقیق کی تنظیم ISRO، آج صبح 10 بجکر 17 منٹ پر PSLV - C62 / EOS - N1 مشن خلا میں بھیجے گی۔ یہ مشن سری ہری کوٹہ میں ستیش دھون  خلائی مرکز سے روانہ کیا جائے گا۔ یہ PSLV کی 64 ویں پرواز ہے، جو بھارت کا سب سے زیادہ قابلِ اعتبار اور کامیاب راکٹ ہے۔ یہ مشن NewSpace India لمیٹڈ بھیج رہی ہے۔ یہ نویں تجارتی مشن کی نمائندگی کرتا ہے، جس کا مقصد زمین کا مشاہدہ کرنے والے ایک مصنوعی سیارچے کی تعمیر کرنا اور اُسے خلا میں بھیجنا ہے۔ یہ راکٹ بنیادی طور پر EOS - N1 یا Anvesha  سیارچے کو ساتھ لے کر ...