June 22, 2025 9:48 AM June 22, 2025 9:48 AM

views 16

امریکہ نے ایران کے تین نیوکلیائی تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ایک شاندار کامیابی قرار دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران میں Fordow سمیت تین نیوکلیائی تنصیبات پر حملے کیے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر انہوں نے کہا کہ امریکہ نے Fordow، Natanz اور اصفہان کے نیوکلیائی تنصیبات پر کامیاب حملے کیے ہیں اور تمام طیارے اب ایرانی فضائی حدود سے باہر ہیں۔ آج صبح قوم سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے اس حملے کو شاندار اور کامیاب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حملے کا مقصد ایران کی نیوکلیائی افزودگی کی صلاحیت کو روکنا اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والے دنیا کے نمبر ایک ملک کی جانب سے درپیش ن...

June 19, 2025 10:15 AM June 19, 2025 10:15 AM

views 12

خطّے میں امریکی فوجی تعیناتی میں اضافے کے ساتھ اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع نے شدّت اختیار کرلی ہے۔ تہران نے خبردار کیا ہے کہ یہ کارروائی مکمل جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔

اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ڈرامائی طور پر شدت اختیار کر گئی ہے۔ اسرائیلی افواج نے پورے ایران میں سلسلے وار تین فضائی حملے کیے ہیں۔ ایرانی حکام مسلسل بمباری سے بڑھتے ہوئے جانی نقصان کی اطلاع دے رہے ہیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، تازہ ترین کشیدگی اس وقت سامنے آئی، جب اسرائیل نے ایران کے قومی پولیس ہیڈ کوارٹرس کو نشانہ بنایا، جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری طرف اسرائیل کے وزیر دفاع Katz نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک نے ایران کی عوامی سکیورٹی کے ہیڈ کوارٹرس کو تباہ کر دیا ہ...

June 13, 2025 10:00 AM June 13, 2025 10:00 AM

views 12

اسرائیل نے ایران کی راجدھانی تہران پر فضائی حملے کیے ہیں۔ پورے اسرائیل میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل کی فضائی فوج نے کل رات ایران پر فضائی حملے کیے۔ ایران کی راجدھانی تہران میں دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اُن کے ملک نے ایران کے ایٹمی اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق تہران میں واقع پاسدارانِ انقلاب کا ہیڈکوارٹرس اسرائیل کے حملوں کی زد میں آیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ نے بھی اس مقام پر آگ لگنے اور دھواں نکلنے کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیل نے پورے ملک میں خصوصی ایمرجنسی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔ اسرائیل میں آج اسکول بند رہیں گے۔ ا...