July 7, 2025 9:45 AM July 7, 2025 9:45 AM
15
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی سے متعلق پہلے دور کی بالواسطہ بات چیت، بغیر کسی معاہدے کے ختم ہوگئی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق قطر میں منعقدہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی سے متعلق بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گیا۔ کل دوحہ میں ہونے والی بات چیت کا مقصد جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدے کی راہ ہموار کرنا تھا۔ یہ مذاکرات اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے تقریباً 6 ماہ پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں واپس آنے کے بعد سے واشنگٹن کے تیسرے دورے سے عین قبل دوبارہ شروع ہوئے۔ امریکہ روانہ ہونے سے قبل نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی مذاکرات کاروں کو و...