August 25, 2025 9:37 AM

views 27

اسرائیل نے غزہ کے علاقوں میں، طیاروں اور ٹینکوں سے حملہ کر کے اِس خطّے کی سب سے بڑے شہری علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔

اسرائیل نے غزہ کے علاقوں میں، طیاروں اور ٹینکوں سے حملہ کر کے اِس خطّے کی سب سے بڑے شہری علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ یہاں کے مکینوں نے شہر کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں لگاتار دھماکوں کے بارے میں بتایا۔ اسرائیل کے وزیر دفاع Israel Katz نے بتایا کہ فوجیں کارروائی کر رہی ہیں اور وہ حماس کو شکست دینے کے لیے پوری طاقت کے ساتھ کارروائی کرتی رہیں گے، تاکہ سبھی یرغمالوں کو رِہا کرایا جا سکے اور اسرائیل کی شرطوں پر جنگ ختم کی جا سکے۔×

July 16, 2025 9:47 AM

views 37

غزہ پٹی میں، اسرائیل کے ہوائی حملوں میں 90 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔

غزہ پٹی میں، اسرائیل کے ہوائی حملوں میں 90 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ پیر کی شام کو کیا گیا تھا، جو 24 گھنٹے کے اندر سب سے مہلک حملہ بتایا جاتا ہے۔  غزہ کی وزارتِ صحت نے کل بتایا کہ اِن حملوں میں 278 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے بھرتی کرایا گیا ہے۔ Tel al-Hawa ضلعے میں ایک ہی کنبے کے 19 افراد اُس وقت ہلاک ہو گئے، جب اُن کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ 4 افراد ایک پناہ گزیں خیمے میں مارے گئے۔ شمال Shati پناہ کیمپ میں حماس کا ایک 68 سالہ قانون ساز اپنے 6...