March 30, 2025 9:51 AM

views 26

ISL فٹ بال میں بینگلورو FC نے ممبئی سٹی FC کو پانچ – صفر سے کراری شکست دی۔

ISL فٹ بال میں بینگلورو FC نے ممبئی سٹی FC کو پانچ - صفر سے کراری شکست دی۔ اِس کے ساتھ ہی بینگلوروFC ، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ دو مرحلوں میں ہونے والے سیمی فائنل کے لیے بدھ کے روز اور 6 اپریل کو بینگلورو FC کا مقابلہ، FC گوا سے ہوگا۔x

March 10, 2025 10:01 AM

views 22

انڈین سپر لیگ ISL فٹبال میں آج شام کولکاتہ کے کشور بھارتی Kri-rangan اسٹیڈیم میں پنجاب FC کا مقابلہ محمڈن اسپورٹنگ کلب سے ہوگا۔

انڈین سپر لیگ ISL فٹبال میں آج شام کولکاتہ کے کشور بھارتی Kri-rangan اسٹیڈیم میں پنجاب FC کا مقابلہ محمڈن اسپورٹنگ کلب سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ پنجاب 27 پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں مقام پر ہے جبکہ محمڈن محض 12 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نچلے مقام پر ہے۔ دونوں ہی ٹیموں کے درمیان سیزن کا یہ آخری میچ ہوگا۔x

March 6, 2025 9:23 AM

views 29

انڈین سپر لیگ فٹبال میں کل جے آر ڈی ٹاٹا اسپورٹس کمپلکس میں اوڈیشہ ایف سی نے جمشید پور ایف سی کو دو کے مقابلے تین گول سے ہرا دیا۔

انڈین سپر لیگ فٹبال میں کل جے آر ڈی ٹاٹا اسپورٹس کمپلکس میں اوڈیشہ ایف سی نے جمشید پور ایف سی کو دو کے مقابلے تین گول سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ اوڈیشہ ایف سی 33 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے مقام پر پہنچ گیا ہے۔ لیکن اس کی لیگ مہم ختم ہو چکی ہے۔ اب اس کے آگے کھیلنے کا دارومدار ممبئی ایف سی کے باقی بچے دو میچوں کے ہار جانے پر منحصر ہے۔ آج حیدرآباد کے Gachibowli  اسٹیڈیم میں حیدرآباد ایف سی کا مقابلہ شام ساڑھے سات بجے پنجاب ایف سی سے ہوگا۔ × 

February 16, 2025 9:49 AM

views 27

انڈین سُپر لیگ ISL فٹبال میں، موہن بگان SG نے کیرالہ بلاسٹرس کو کل شام تین-صفر سے شکست دے دی۔ 

انڈین سُپر لیگ ISL فٹبال میں، موہن بگان SG نے کیرالہ بلاسٹرس کو کل شام تین-صفر سے شکست دے دی۔   یہ میچ کوچی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس جیت کے بعد موہن بگانSG، 21 میچوں میں 49 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرِ فہرست ہے۔ موہن بگان SG، اپنے ISL خطاب کے دفاع سے محض ایک جیت کے فاصلے پر ہے۔ ایک دیگر میچ میں چنئین FC نے، پنجاب FC کو دو-ایک سے ہرا دیا۔ یہ میچ چنئی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ISL فٹبال میں، آج محمڈن SC کا مقابلہ ایسٹ بنگال FC سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات...

February 10, 2025 9:35 AM

views 25

انڈین سُپر لیگ فٹبال میں، بنگلورو کے کانتی راوا اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے ایک میچ میں بنگلورو FC نے جمشید پور FC کو شکست دے دی۔

انڈین سُپر لیگ فٹبال میں، بنگلورو کے کانتی راوا اسٹیڈیم میں کل کھیلے گئے ایک میچ میں بنگلورو FC نے جمشید پور FC کو شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی بنگلورو FC نے اپنے گھریلو میدان پر گزشتہ تین میچوں کی ہار کے سلسلے کو توڑتے ہوئے چوتھے مقام پر جگہ بنا لی ہے اور وہ 20 میچوں کے بعد 31 پوائنٹس حاصل کر چکی ہے۔ ہاف ٹائم سے کچھ دیر پہلے 43 ویں منٹ میں Edgar Mendez نے بنگلورو کی جانب سے پہلا گول کیا۔ دوسرے ہاف میں 57 ویں اور 82 ویں منٹ میں Noguera کی جانب سے کیے گئے گول نے بنگلورو کی جیت یقینی بنا دی۔ جمشید پو...

February 8, 2025 9:38 AM

views 31

انڈین سپر لیگ فٹ بال میں، شیلانگ میں کھیلے گئے ایک میچ میں ممبئی سیٹی FC نے نارتھ ایسٹ یونائیٹیڈ FC کو دو صفر سے ہرایا۔

انڈین سپر لیگ فٹ بال میں، شیلانگ میں کھیلے گئے ایک میچ میں ممبئی سیٹی FC نے نارتھ ایسٹ یونائیٹیڈ FC کو دو صفر سے ہرایا۔ ممبئی سیٹی FC نے آٹھ گیموں میں ہارنے کے بعد نارتھ ایسٹ یونائیڈیڈ FC کو شکست دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ 31 پوائنٹ حاصل کرکے وہ چوتھے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ آج شام پانچ بجے حیدرآباد میں محمڈن FCکا مقابلہ حیدرآباد FC سے، جبکہ شام سات بجے کولکتہ میں، ایسٹ انڈیا کا مقابلہ  Chenaian سے ہوگا۔x

January 15, 2025 10:03 AM

views 22

انڈین سوپر لیگ فٹبال میں آج محمڈن SC کا مقابلہ Chennaiyin FC سے ہوگا۔

انڈین سوپر لیگ فٹبال میں آج محمڈن SC کا مقابلہ Chennaiyin FC سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے کولکاتہ کے کشور بھارتی کیری رنگن میں کھیلا جائے گا۔ محمڈنFC، اس سیزن میں پہلی مرتبہ لگاتار کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ Chennaiyin FC، مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے اپنی شکست کے سلسلے کو توڑنا چاہے گا۔ ISL درجہ بندی میں محمڈن SC، 15 میچوں کے 12 پوائنٹس کے ساتھ بارہویں نمبر پر ہے۔ وہیں Chennaiyin FC، 16 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔x

January 13, 2025 9:45 AM

views 24

انڈین سپرلیگ ISL فٹبال میں، کل ممبئی Arena اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں، جمشیدپور FCنے میزبان ممبئی سِٹی FCکو تین-صفر سے شکست دے دی۔

انڈین سپرلیگ ISL فٹبال میں، کل ممبئی Arena اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں، جمشیدپور FCنے میزبان ممبئی سِٹی FCکو تین-صفر سے شکست دے دی۔ اِس جیت کے ساتھ ہی جمشیدپور FC پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔ آج کیرالہ بلاسٹرز FCکا مقابلہ اُڈیشہ FCسے اُن کے گھریلو میدان کوچی میں جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔×

January 11, 2025 10:05 AM

views 28

فٹ بال کے انڈین سُپر لیگ میں، کل رات گوہاٹی کے اندرا گاندھی ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں، پنجاب FC اور نارتھ ایسٹ یونائٹڈ FC کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک-ایک سے برابری پر ختم ہوا۔

فٹ بال کے انڈین سُپر لیگ میں، کل رات گوہاٹی کے اندرا گاندھی ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں، پنجاب FC اور نارتھ ایسٹ یونائٹڈ FC کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک-ایک سے برابری پر ختم ہوا۔ آج گوہاٹی میں، دیرینہ حریف موہن بگان کا مقابلہ  ایسٹ بنگال سے، جبکہ آج شام بنگلورو میں، محمڈن SC کا مقابلہ بنگلورو FC سے ہوگا۔×

January 8, 2025 9:52 AM

views 32

انڈین سُپر لیگ فٹبال میں گوا کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آج  FC گوا کا مقابلہ حیدرآباد FC سے ہوگا۔

انڈین سُپر لیگ فٹبال میں گوا کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں آج  FC گوا کا مقابلہ حیدرآباد FC سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ اِس میچ کو جیت کر جہاں FC گوا، لگاتار تین کامیابیوں کا ریکارڈ قائم کرنا چاہے گی وہیں حیدرآباد FC بنا کوئی گول کیے لگاتار تین ناکامیوں کے اپنے سلسلے کو توڑنا چاہے گی۔ پوائنٹس ٹیبل میں FC گوا تیسرے نمبر پر جبکہ حیدرآباد FC بارہویں نمبر پر ہے۔x