June 24, 2025 10:00 AM June 24, 2025 10:00 AM
5
ایران نے اپنی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کی بمباری کے تناظر میں قطر میں امریکی فوج کے ٹھکانوں پر جوابی حملے کیے۔
ایران نے کَل رات قطر میں Al Udeid ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملے کیے، جہاں امریکہ اور اتحادی فورسز کے اڈے ہیں۔ ایران نے اِسے اپنی ایٹمی تنصیبات پر امریکہ کی حالیہ بمباری کے تناظر میں جوابی کارروائی قرار دیا ہے۔ دوحہ کے جنوب مغرب میں واقع Al Udeid، مغربی ایشیا میں امریکی فوج کا سب سے بڑا مرکز ہے، جسے نشانہ بنایا گیا۔ اِس طرح کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ایران نے، عراق میں Ain al Assad اڈے کو نشانہ بنایا۔ قطر اور امریکہ کے عہدیداروں کے مطابق اِن حملوں میں کسی طرح کا جانی ن...