January 11, 2026 9:27 AM

views 13

ایران کے حکام نے گذشتہ برسوں میں سب سے بڑے حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

ایران کے حکام نے گذشتہ برسوں میں سب سے بڑے حکومت مخالف مظاہروں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے اس بدامنی کا الزام دہشت گردوں پر عائد کرتے ہوئے نظام حکمرانی کے تحفظ کا عہد کیا ہے۔ ملک بھر سے تشدد کی تازہ رپورٹیں ہیں اگرچہ انٹرنیٹ خدمات معطل ہونے کی وجہ سے اس بدامنی کا مکمل طور پر جائزہ لینا مشکل ہے۔ مہنگائی کے خلاف28 دسمبر کو احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تھے، تاہم بعد میں اس نے سیاسی رخ اختیار کرلیا اور اب مظاہرین مذہبی حکمرانی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حکام نے امری...

January 6, 2026 10:26 AM

views 20

ایران میں ملک گیر احتجاج 10  ویں دن بھی جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تشدد بڑھنے پر مظاہرین کی حمایت کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

ایران گزشتہ تین برسوں میں بدامنی کے بدترین دور سے گزررہا ہے، جہاں ملک گیر احتجاج دسویں دن میں داخل ہوچکے ہیں۔ بڑے شہروں میں سکیورٹی فورسز کی موجودگی مزید سخت کردی گئی ہے، اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تشدد میں اضافہ ہوا تو وہ مظاہرین کا ساتھ دے سکتے ہیں۔ یہ احتجاج ایرانی کرنسی ریال کی شدید گراوٹ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب شروع ہوئے، جو تہران کے Grand بازار سے نکل کر کم سے کم 31 صوبوں کے 78 شہروں میں 220 سے زیادہ مقامات تک پھیل چکے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق کم ...

January 5, 2026 9:29 AM

views 16

امریکہ نے وینزویلا کے صدر Nicolas Maduro کو 3 جنوری 2026 کو آپریشن Absolute Resolve کے تحت کئی فضائی حملے کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔

امریکہ نے وینزویلا کے صدر Nicolas Maduro کو 3 جنوری 2026 کو آپریشن Absolute Resolve کے تحت کئی فضائی حملے کرنے کے بعد گرفتار کرلیا ہے۔ یہ پیشرفت ایران کیلئے ایک دھچکہ ہے، جسے اپنی اندرونی بد امنی کا سامنا ہے۔ ایران میں مظاہرے دسمبر کے آخر میں اُس وقت شروع ہوئے، جب ایرانی کرنسی ریال کی قدر میں ریکارڈ سطح پر کمی آئی اور یہ مظاہرے ایران کے 31 صوبوں میں سے 17 صوبوں تک پھیل گیا۔ بد امنی کی وجہ سے کئی جانوں کا اتلاف ہوا۔ مظاہروں میں تشدد کی وجہ سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔