June 14, 2025 9:48 AM
12
ایران نے، اسرائیل کے خلاف سینکڑوں میزائل اور ڈرون سے، جوابی حملے کیے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اس حملے سے ایران کے ساتھ نیوکلیائی معاہدہ کرنے میں مدد ملے گی۔
ایران نے، کل رات اسرائیل کے خلاف ایک جوابی حملہ کیا ہے، جس کے تحت اُس نے بقول ایران کے ”آپریشن Severe Punishment“ میں اسرائیلی شہروں پر سینکڑوں میزائلوں اور ڈرون سے حملے کیے ہیں۔ اِن حملوں کے دوران اسرائیل میں بڑے پیمانے پر سائرن بجتے رہے اور لاکھوں شہریوں کو، شیلٹرز میں جانا پڑا، کیونکہ دھماکوں سے تل ابیب اور یروشلم لرز اُٹھا۔ ایران کی طرف سے یہ حملے، اسرائیل کے ہاتھوں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد کیے گئے ہیں۔ یہ فوجی حملے عراق پر 1980 میں کیے گئے، حملوں کے بعد اب تک کے سب سے خطرناک حملے ...