April 24, 2025 9:27 AM April 24, 2025 9:27 AM

views 14

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، ممبئی انڈینس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 7 وکٹ سے ہرایا۔

آئی پی ایل ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں، ممبئی انڈینس نے کَل رات حیدرآباد میں میزبان سن رائزرس حیدرآباد کو سات وکٹ سے شکست دے دی۔ ممبئی انڈینس نے 15 اوورس اور چار گیندوں میں تین وکٹ کے نقصان پر 144 رن کے ہدف کو آسانی سے حاصل کر لیا۔ اِس سے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 143 رن بنائے تھے۔ ممبئی انڈینس کی جانب سے Trent Boult سب سے کامیاب بالر ثابت ہوئے۔ انھوں نے 26 رن دے کر چار وکٹ حاصل کیں۔ Boult کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آج میزبان رائل چیلنج...

April 3, 2025 9:39 AM April 3, 2025 9:39 AM

views 12

آئی پی ایل T20 کرکٹ میں کل رات بنگلورو کے  ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 8 وکٹ سے شکست دی۔

آئی پی ایل T20 کرکٹ میں کل رات بنگلورو کے  ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ گجرات ٹائٹنز نے جیت کے لیے 170 رن کا ہدف 17 اوورس 5 گیندوں میں 2 وکٹ پر آسانی سے حاصل کر لیا۔ گجرات کے لیے جوس بٹلر نے 39 گیندوں میں شاندار 73 رن بنائے۔ محمد سراج نے 3 وکٹ حاصل کیے۔ اُنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آج کولکاتہ کے ایڈن گارڈن میں دفاعی چیمپئن کولکاتہ نائٹ رائڈرس کا مقابلہ سنرائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔×