April 15, 2025 9:59 AM

views 12

: IPL ٹی 20 میں، چنئی سپر کنگس نے لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف، پانچ وکٹ سے جیت حاصل کی۔

IPL کرکٹ میں آج چنڈی گڑھ کے مہاراجہ Yadavindra سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پنجاب کنگس کا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائڈرس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ اس سے قبل کل رات Ekana کرکٹ اسٹیڈیم میں چنئی سپر کنگس نے اپنے پانچ میچوں میں ہار کے سلسلے کو ختم کرتے ہوئے میزبان لکھنؤ سپر جائنٹس پر پانچ وکٹ سے جیت حاصل کی۔ 167 رن کی جیت کا نشانہ حاصل کرنے کیلئے چنئی سپر کنگس نے اچھی شروعات کی۔ سلامی بلے بازوں رچِن رویندر اور رشید شیخ نے 50 رن کی شراکت داری کی۔ جبکہ شِوم دوبے نے 37 گیندوں 43 رن بن...

April 12, 2025 10:10 AM

views 28

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے میزبان چنئی سُپر کنگس کو 8 وکٹ سے ہرایا۔

IPL کرکٹ میں کل رات چنئی میں کھیلے گئے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے چنئی سُپر کنگس کو 8 وکٹ سے ہرایا۔ جیت کے لیے مقررہ 104 رن کے ہدف کو کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے صرف 10 اوورس اور ایک گیند میں حاصل کر لیا۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے CSK نے مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ پر 103 رن بنائے تھے۔ کولکاتہ کی طرف سے سنیل نارائن نے 18 گیند میں 44 رن بنائے اور تین وکٹ بھی حاصل کیے لہٰذا انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آج لکھنؤ میں سہ پہر ساڑھے تین بجے لکھنؤ سُپر جائنٹس کا مقابلہ گجرات ٹائٹنس سے اور شام ساڑ...

April 7, 2025 9:27 AM

views 19

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کل رات حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں، کل رات حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ گجرات ٹائٹنس نے جیت کے لیے 153 رن کا نشانہ16  اوورس 4 گیندوں میں 3 وکٹ پر آسانی سے حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے گجرات ٹائٹنس نے ٹاس جیتا اور گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 152 رن بنائے۔ آج ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں، ممبئی انڈینس کا مقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورو سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔×

April 5, 2025 9:43 AM

views 17

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کل رات لکھنؤ کے Ekana کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان لکھنؤ سُپر جائنٹس نے ممبئی انڈینس کو 12 رن سے ہرایا۔

IPL ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کل رات لکھنؤ کے Ekana کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان لکھنؤ سُپر جائنٹس نے ممبئی انڈینس کو 12 رن سے ہرایا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ سُپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ پر 203 رن بنائے۔ جواب میں، ممبئی انڈینس، مقررہ 20 اوورس میں 5 وکٹ پر 191 رن ہی بنا سکی۔ چنئی میں آج سہ پہر ساڑھے تین بجے ڈیلی کیپیٹلس کا مقابلہ چنئی سُپر کنگس سے ہوگا جبکہ چنڈی گڑھ میں شام ساڑھے سات بجے راجستھان رائلس کا سامنا پنجاب کنگس سے ہوگا۔×

April 4, 2025 9:26 AM

views 22

IPL کرکٹ میں، کولکاتہ میں، کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے سن رائزرس حیدرآباد کو 80 رن سے ہرا دیا۔

IPL ٹی-ٹوینٹی کرکٹ میں کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے سنرائزرس حیدرآباد کو 80 رن سے ہرادیا۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے سنرائزرس حیدرآباد کو جیت کیلئے 201 رن کا نشانہ دیا تھا، لیکن اُس کی پوری ٹیم 16 اوورز اور چار گیندوں میں 120 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سنرائزرس حیدرآباد کیلئے Heinrich Klaasen نے سب سے زیادہ 33 رن بنائے۔ کولکاتا کیلئے ویبھو اروڑا نے تین وکٹ حاصل کئے۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آج لکھنؤ کے ایکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں لکھنؤ سُپرجائنٹس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ...

March 30, 2025 9:51 AM

views 13

IPL کرکٹ میں، احمد آباد میں کل رات گجرات ٹائٹنس نے ممبئی انڈینس کو 36 رن سے ہرایا۔

IPL کرکٹ میں گجرات ٹائٹنس نے کَل رات ممبئی انڈینس کو 36 رن سے ہرا دیا۔ یہ میچ احمد آباد میں کھیلا گیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنس نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 196 رن بنائے۔   جواب میں ممبئی انڈینس، چھ وکٹ کے نقصان پر 160 رن ہی   بنا سکی۔ IPLمیں آج دلی کیپٹلس کا مقابلہ سن رائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔ یہ میچ دوپہر ساڑھے تین بجے سے وشاکھا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے مقابلے میں راجستھان رایلس کا سامنا چنئی سپر کنگس سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے گواہاٹی میں کھیلا جائے گا۔x

March 29, 2025 9:34 AM

views 16

IPLکرکٹ میں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں رایل چیلنجرس بینگلورو نے چنئی سپر کنگس کو 50 رن سے ہرایا۔

IPLکرکٹ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے کل رات چنئی کے ایم-اے چدمبرم اسٹیڈیم میں چنئی سُپر کنگس کو 50 رن سے شکست دے دی۔ جیت کے لیے 197 رن کا نشانہ حاصل کرتے ہوئے چنئی سُپر کنگس نے مقررہ 20 اوورس میں 8 وکٹ کے نقصان پر 146 رن بنائے۔ RCB کے رجت پاٹی دار کو 32 گیندوں میں 51 رن بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے RCB نے 20 اوورس میں 7 وکٹ پر 196 رن بنائے۔ آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں گجرات ٹائٹنس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوگا۔ یہ میچ آج شام ساڑھے سات بجے شر...

March 28, 2025 9:31 AM

views 17

انڈین پریمئر لیگ IPL میں کل رات حیدرآباد میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے سنرائزرس حیدرآباد کو پانچ وکٹ سے ہرادیا۔

انڈین پریمئر لیگ IPL میں کل رات حیدرآباد میں لکھنؤ سپر جائنٹس نے سنرائزرس حیدرآباد کو پانچ وکٹ سے ہرادیا۔ حیدرآباد نے لکھنؤ کو 191 رن کا جیت کا نشانہ دیا تھا، جسے اُس نے 16 اوور اور ایک گیند میں 5 وکٹ کے نقصان حاصل کرلیا۔ لکھنؤ کیلئے Nicholas Pooran نے سب سے زیادہ 70 رن بنائے، جبکہ Mitchell Marsh نے 52 رن اسکور کئے۔ حیدرآباد کیلئے کپتان پیٹ کمنس نے دو وکٹ حاصل کئے۔ آج چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں، چنئی سپرکنگس کا مقابلہ رائل چیلنجرس بینگلور سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا...

March 27, 2025 9:36 AM

views 23

IPL ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں، کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے راجستھان رایلس کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا۔

IPL ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں، کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے راجستھان رایلس کو آٹھ وکٹ سے ہرا دیا۔ گواہاٹی میں کل رات کھیلے گئے اِس میچ میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے ٹاس جیتا اور پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے راجستھان رایلس نے مقررہ 20 اوورس میں 9 وکٹ کے نقصان پر 151 رن بنائے۔ جواب میں کولکاتہ نائٹ رائڈرس نے محض 17ویں اوور میں دو وکٹ گنواکر یہ نشانہ حاصل کرلیا۔ Quinton De Kock نے 61 گیندوں میں شاندار 97 رن بنائے اور وہ نائٹ آؤٹ رہے۔ IPL میں آج لکھنو سپر جائنٹس کا مقابلہ سن رائزرس حید...