December 7, 2025 10:04 AM December 7, 2025 10:04 AM
2
DGCA نے، انڈیگو کے CEO، Pieter Elbers کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے اور بڑے پیمانے پر پروازوں میں رکاوٹ کیلئے وضاحت طلب کی ہے۔ حکومت نے انڈیگو کو مسافروں کو کرائے کی رقم بلا تاخیر واپس کرنے کی ہدایت دی ہے۔
شہری ہوابازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل DGCA نے Indigo کے CEO پیٹر Elbers کو ایک وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے، جس میں اس نے بڑے پیمانے پر پروازوں میں رکاوٹ اور مسافروں کو ہونے والی پریشانی کی وجہ طلب کی ہے۔ ریگولیٹری ادارے نے پروازوں کی آمدورفت سے متعلق اِس رخنہ اندازی کو ایئر لائن کی ناکامی قرار دیا اور منظور شدہ فلائٹ ڈیوٹی ٹائم لِمٹ FDTL ضابطے کے تحت نظرِ ثانی شدہ انتظامات کرنے کے لئے کہا ہے۔ ادارے نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر ہوئی اِن آپریشنل ناکامیوں نے منصوبہ بندی، نگرانی اور وسائل کے ان...