December 15, 2025 9:45 AM

views 16

مردوں کی کرکٹ میں: دھرم شالہ میں بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔

کرکٹ میں، کَل رات دھرم شالہ میں بھارت نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔ اِس طرح بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز میں دو-ایک کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کے سامنے 118 رن کا نشانہ رکھا تھا۔ بھارت نے صرف 15 اوورس اور پانچ گیندوں میں 3 وکٹ کھوکر یہ نشانہ حاصل کرلیا۔ ابھیشیک شرما نے سب سے زیادہ 35 رن بنائے جبکہ تلک ورما نے 25 رن اسکور کیے اور آخر تک آؤٹ    نہیں ہوئے۔ اِس سے پہلے بھارت نے ٹاس جیت کر جنوبی ...