April 16, 2025 10:33 PM April 16, 2025 10:33 PM
5
پچھلے مالی برس میں خردہ افراطِ زر کم ہوکر 4 اعشاریہ 6 فیصد ہوگئی۔ 2018 سے 6 برسوں میں یہ سب سے کم ہے
مالی برس 2024-25 میں خردہ افراط زر کم ہوکر 4 اعشاریہ 6 فیصد ہوگیا، جو 2018 سے 6 برسوں میں کم ترین ہے۔ وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صارفین کی قیمت کے اشاریے CPI کی جانب سے کی گئی پیمائش کے مطابق مارچ 2025 کیلئے سال بہ سال کی افراطِ زر کی شرح کم ہوکر 3 اعشاریہ تین چار فیصد ہوگئی۔ اِس سے فروری 2025 کے مقابلے 27 بنیادی پوائنٹس کی گراوٹ کا اظہار ہوتا ہے اور اس طرح یہ اگست 2019 سے اب تک کی سب سے کم ماہانہ افراطِ زر کی شرح ہے۔ صارفین کی قیمت کا اشاریہ ایک انتہائی اہم اقتصادی اشاریہ ہے، جسے الگ...