May 13, 2025 9:49 AM May 13, 2025 9:49 AM

views 5

دہشت گردی کے خلاف بھارت کی ٹھوس اور متوازن جوابی کارروائی کی بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر حمایت کی جارہی ہے

دہشت گردی کے خلاف بھارت کی ٹھوس اور متوازن جوابی کارروائی کی بین الاقوامی سطح پر وسیع پیمانے پر حمایت کی جارہی ہے۔ پہلگام کے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں عالمی برادری نے بھارت کے ساتھ یگانگت کا اظہار کیا ہے۔ اِن میں برطانیہ، روس، امریکہ، اسرائیل، فرانس، متحدہ عرب امارات، ایران، قطر اور یوروپی یونین شامل ہیں۔ پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو اِس دہشت گردانہ حملے کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا اور بھارت نے ٹھوس جوابی کارروائی کی۔ اِس وحشیانہ واقعے کے تناظر میں فیصلہ کُن جوابی کارروائ...

May 7, 2025 9:57 AM May 7, 2025 9:57 AM

views 7

بھارتی فوج نے، پاکستان اور اُس کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 9 دہشت گردانہ ٹھکانوں پر فوج کی آپریشن سِندور کارروائی کی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پوری کارروائی پر قریبی نظر رکھی۔

بھارت کی مسلح فوجوں نے، آدھی رات کے بعد ”آپریشن سِندور“ شروع کیا، جس میں پاکستان اور اُس کے  زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ اِن جگہوں سے بھارت کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور ہدایت دی گئی تھی۔ ایک بیان میں وزارتِ دفاع نے کہا کہ کُل ملا کر 9 جگہوں کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت نے مزید کہا کہ اُس کی یہ کارروائی اپنی نوعیت کے اعتبار سے مرکوز، نپی تُلی اور اشتعال پیدا نہ کرنے والی تھی۔ وزارت نے بتایا کہ اس کارروائی میں پاکستان کے فوجی ٹھ...