March 16, 2025 9:51 AM March 16, 2025 9:51 AM

views 10

مالیاتی خدمات سے متعلق فرم Morgan Stanley نے کہا ہے کہ بھارت جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2028 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔

مالیاتی خدمات سے متعلق عالمی فرم Morgan Stanley کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت، جرمنی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2028 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں بھارت کی معیشت 3 اعشاریہ 5 ٹریلین ڈالر کے بقدر تھی، جو 2026 تک بڑھ کر 4 اعشاریہ 7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ عالمی مالیاتی خدمات سے متعلق فرم کا کہنا ہے کہ 2028 میں بھارت معاشی اعتبار سے، جرمنی سے آگے نکل جائے گا، کیونکہ اُس کی معیشت میں 5 اعشاریہ 7 ٹریلین ڈالر تک کی وسعت ہوگی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت دن...