March 10, 2025 10:12 AM March 10, 2025 10:12 AM

views 5

بھارت- کرغستان مشترکہ خصوصی فورسز مشق کا 12 واں مرحلہ آج کرغستان میں شروع ہوگا۔

بھارت- کرغستان مشترکہ خصوصی فورسز مشق کا 12 واں مرحلہ آج کرغستان میں شروع ہوگا۔ یہ 14 روزہ Khanjar-XII مشترکہ مشق اس مہینے کی 23 تاریخ تک جاری رہے گی۔ اِس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی اور خصوصی فورسز کی کارروائیوں میں شہری اور پہاڑی بلند بالا علاقے کے حالات کے تعلق سے تجربات اور بہترین طریقوں کا تبادلہ کرنا ہے۔ یہ مشق دونوں ممالک کو اپنے دفاعی تعلقات کو مستحکم بنانے کا موقع فراہم کرے گی ساتھ ہی بین الااقوامی دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مشترکہ خدشات کو بھی حل کرے گی۔ x