December 23, 2024 10:10 AM

views 21

بھارت اور کویت نے سرحد پار سمیت سبھی قسم کی دہشت گردی کی متفقہ طور پر مذمت کی ہے۔

بھارت اور کویت نے سرحد پار سمیت سبھی قسم کی دہشت گردی کی متفقہ طور پر مذمت کی ہے۔ دونوں ملکوں نے دہشت گردی کے لیے رقوم فراہم کرنے کے نیٹ ورکس اور دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے اور دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے بھی کہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے، کویت کے دورے میں دونوں ملکوں نے، دہشت گردی کی کارروائیوں کی روک تھام، سائبر سکیورٹی اور بنیاد پرستی کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون کو فروغ دینے کے طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ وزارتِ خارجہ کی طرف سے جاری ایک مشترکہ بیان می...