July 15, 2025 9:58 AM
24
بھارت نے ماحولیات کیلئے سازگار توانائی کی 50 فیصد صلاحیت مقررہ وقت سے پانچ سال قبل ہی حاصل کرلی ہے۔
بھارت نے توانائی کی منتقلی کے اپنے سفر میں مقررہ وقت سے پانچ سال پہلے ہی غیر روایتی ایندھن کے ذرائع سے اپنی تنصیب شدہ بجلی صلاحیت کے 50 فیصد تک پہنچ کر ایک اہم مقام حاصل کیا ہے۔ یہ اہم سنگ میل آب و ہوا کی تبدیلی کی روک تھام سے متعلق کارروائی اور پائیدار ترقی کیلئے ملک کے مضبوط عزم کو اجاگر کرتا ہے اور اس بات کا اشارہ ہے کہ ماحولیات کیلئے سازگار توانائی کی طرف بھارت کی منتقلی نہ صرف حقیقی ہے بلکہ اس میں تیزی بھی آ رہی ہے۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کہا کہ آب و ہوا ک...