December 8, 2025 10:03 AM December 8, 2025 10:03 AM

views 4

بھارت نے، شنگھائی میں ایک نئی قونصلیٹ عمارت قائم کی ہے، جو چین کے ساتھ اقتصادی اور عوام سے عوام کے درمیان سرگرمیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

بھارت نے، شنگھائی میں ایک نئی قونصلیٹ عمارت قائم کی ہے، جو چین کے ساتھ اقتصادی اور عوام سے عوام کے درمیان سرگرمیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔ قونصلیٹ کی اِس نئی عمارت کا افتتاح، چین میں بھارت کے سفیر پردیپ کمار راوت اور قونصل جنرل پرتیک ماتھر نے کیا تھا، جو پچھلے 32 سال میں قونصلیٹ کا پہلا قدم ہے۔x

October 3, 2025 10:15 AM October 3, 2025 10:15 AM

views 23

بھارت اور چین اس مہینے کے آخر تک براہِ راست پروازیں پھر شروع کریں گے۔

بھارت اور چین نے اس مہینے کے آخر تک براہِ راست فضائی خدمات پھر شروع کرنے سے اتفاق کیا ہے، جو دونوں ملکوں میں طے شدہ مقامات کو ایک دوسرے سے جوڑیں گی۔ ایک بیان میں وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے شہری ہوابازی کے حکام براہِ راست فضائی خدمات پھر شروع کرنے اور ایک نظرِ ثانی شدہ فضائی خدمات سمجھوتے کے بارے میں تکنیکی سطح کی بات چیت کرتے رہے ہیں۔ بھارت اور چین کے درمیان تعلقات کو رفتہ رفتہ معمول پر لانے کی سمت سرکار کے موقف کے حصے کے طور پر اس سال کے اوائل سے یہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ وزارتِ خارج...

July 24, 2025 9:57 AM July 24, 2025 9:57 AM

views 14

بھارت اور چین نے کَل نئی دلی میں دونوں ملکوں کے سرحدی امور کے بارے میں مشاورت اور تال میل سے متعلق ورکنگ نظام کی 34ویں میٹنگ میں سرحدی علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

بھارت اور چین نے کَل نئی دلی میں دونوں ملکوں کے سرحدی امور کے بارے میں مشاورت اور تال میل سے متعلق ورکنگ نظام کی 34ویں میٹنگ میں سرحدی علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بھارتی وفد کی قیادت مشرقی ایشیا شعبے کے جوائنٹ سکریٹریGourangalal Das  نے کی جبکہ چین کے وفد کی سربراہی وہاں کی وزارت خارجہ کے سرحدی اور بحری امور کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل Hong Liang نے کی۔ انھوں نے سرحدی علاقوں میں امن و استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انھوں نے موجودہ طریقہئ کار کے ذریعے سفارتی اور فوجی سطح پر سرحدی امور سے متعل...

December 19, 2024 10:48 AM December 19, 2024 10:48 AM

views 11

بھارت نے خصوصی نمائندوں کی 23 ویں میٹنگ میں چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے منصفانہ اور باہمی طور پر قابل قبول تصفیہ پر زور دیا ہے۔

بھارت نے خصوصی نمائندوں کی 23 ویں میٹنگ میں چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے منصفانہ اور باہمی طور پر قابل قبول تصفیہ پر زور دیا ہے۔ یہ میٹنگ کل بیجنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال اور ان کے چینی ہم منصب اور وزیر خارجہ Wang Yi کے درمیان ہوئی۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ دونوں فریقوں نے زمین پر، پُر امن صورتحال کو یقینی بنانے کی ضرورت کو نمایاں کیا تاکہ سرحدی معاملات دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی معمول کی پیش رفت میں رکاوٹ نہ سکیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق جناب ڈوبھال اور جناب وانگ نے علاقائی اور عالمی امن...