October 31, 2025 9:38 AM October 31, 2025 9:38 AM
45
بھارت اور آسٹریلیا نے دہشت گردی اور شدت پسندی سے نمٹنے کیلئے اشتراک بڑھانے کے طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کیا۔
بھارت اور آسٹریلیا نے ابھرتے ہوئے گھریلو، علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گردی کے منظرنامے پر تبادلہئ خیال کیا اور انسدادِ دہشت گردی، قوانین کے نفاذ، عدلیہ کے تعاون اور بحری سکیورٹی کے شعبوں میں وسیع پیمانے پر باہمی تعاون کے سلسلے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔ انسدادِ دہشت گردی پر بھارت۔آسٹریلیا مشترکہ ورکنگ گروپ کی دو روزہ میٹنگ کینبرا میں شروع ہوئی۔ دونوں فریقوں نے 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ آسٹریلیا نے بھارت کے ساتھ اپنی حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا۔ دونوں فریقوں...