September 3, 2025 10:03 AM
افغانستان میں آئے تباہ کن زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 400 کے پار ہوگئی ہے۔ بھارت نے فضائی راستے سے 21 ٹن راحت ساز و سامان کابل بھیجا ہے۔
بھارت نے افغانستان میں آئے تباہ کُن زلزلے کے بعد افغانستان کو انسانی بنیادوں پر امداد بھیجی ہے۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ 21 ٹن کا راحت سامان کل فضائی راستے سے روانہ کیا گیا۔ اِن میں کمبل، خیمے، صفائی ستھرائی کے کِٹس، پانی ذخیرہ کرنے کے ٹینک، جنریٹر، باورچی خانے کے ...