October 11, 2025 9:58 AM
22
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرنے پر افغانستان کو تہہ دل سے سراہا ہے۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے 22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرنے پر افغانستان کو تہہ دل سے سراہا ہے۔ کَل نئی دلّی میں ڈاکٹر ایس جے شنکر اور افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کے درمیان بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے خطّے کے ملکوں سے پھیلنے والی، تمام تر قسم کی دہشت گردی کی واضح طور پر مذمت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ملکوں کی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کے احترام پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے سلامتی سے متعلق بھارت کی تشویش کو افغانستان کی طرف سے سم...