November 10, 2025 9:31 AM

views 25

بھارت کے محکمہ موسمیات، IMD کے مطابق مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں اگلے دو دن تک سرد لہر جاری رہے گی۔

بھارت کے محکمہ موسمیات، IMD کے مطابق مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور جھارکھنڈ میں اگلے دو دن تک سرد لہر جاری رہے گی۔ اس کے مطابق جنوبی ہریانہ اور شمال مغربی بھارت کے دور دراز میدانی علاقوں اور شمالی وسطی مہاراشٹر میں اگلے تین سے چار دن کے دوران رات کا درجہ حرارت معمول سے تقریباً دو سے چار ڈگری سیلسیس نیچے رہنے کا امکان ہے۔ IMD نے آج تمل ناڈو، کیرالہ اور ماہے میں ہلکی سے اوسط بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی ہے۔x

November 9, 2025 9:30 AM

views 25

محکمہئ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اگلے کچھ روز میں شمال مغرب اور وسطی بھارت کے آس پاس کے علاقوں میں رات کا درجہئ حرارت 5 ڈگری سیلسئس سے کم ہو کر 2 ڈگری سیلسئس تک پہنچ جائے گا۔

بھارتیہ محکمہئ موسمیاتIMD  نے شمال مغرب اور وسطی بھارت کے ملحقہ علاقوں میں اگلے پانچ سے چھ دن کے دوران رات کا درجہئ حرارت پانچ ڈگری سیلسیس سے کم ہوکر دو ڈگری سیلسیس ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے ودربھ اور چھتیس گڑھ کے بہت سے علاقوں میں پیر تک کم سے کم درجہئ حرارت کے تقریباً دو ڈگری سیلسیس تک گرنے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے راجستھان اور مدھیہ پردیش کے کچھ علاقوں میں کَل تک شدید سردی ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ موسمیات کے محکمے نے کیرالہ، ماہے، تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں آج بہت تیز بارش ہ...

November 8, 2025 9:49 AM

views 29

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے شمال مغرب کے میدانی علاقوں اور اس سے متصل وسطی بھارت میں اگلے ہفتے تک درجہئ حرارت، معمول سے نیچے، دو سے پانچ ڈگری سیلسئس تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے شمال مغرب کے میدانی علاقوں اور اس سے متصل وسطی بھارت میں اگلے ہفتے تک درجہئ حرارت، معمول سے نیچے، دو سے پانچ ڈگری سیلسئس تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ IMD نے اگلے دو سے تین دن کے دوران تمل ناڈو اور کیرالہ میں دور دراز مقامات پر شدید بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ پڈوچیری اور کرائکل میں بھی آج اسی طرح کی صورتحال کا امکان ہے۔ محکمے نے اگلے دو دن کے دوران اِن علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ظاہر کیا ہے۔×

November 4, 2025 3:00 PM

views 35

دلی میں ہوا کا معیار بہت خراب زمرے میں بنا ہوا ہے۔ موسمیات محکمے نے دلی اور NCR میں ہلکی بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے IMD نے انڈومان نکوبار جزیروں پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمے نے آندھرا پردیش، تملناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں بھی کَل تک اسی طرح کا موسم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ IMD  نے انڈمان سمندر اور خلیجِ بنگال کے مشرقی وسطی سے اور شمال مشرقی خلیجِ بنگال سے متصل علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ آلودگی کو کنٹرول کرنے والے مرکزی بورڈ کے مطابق دلی اور NCR کے علاقوں میں AQI بہت خراب کے زمرے میں ہے اور آج ایک بجے اوسط ہوا کا معیار یعنی AQI، 305 ریکارڈ کیا ...

November 3, 2025 9:18 AM

views 23

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج کے لیے انڈمان نکّوبار جزائر میں بجلی کڑکنے اور تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارت کے محکمہئ موسمیات نے آج کے لیے انڈمان نکّوبار جزائر میں بجلی کڑکنے اور تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ مدھیہ مہاراشٹر، مراٹھواڑہ، راجستھان اور مغربی مدھیہ پردیش کے دوردراز علاقوں میں بھی آج اسی طرح کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ دلّی NCR میں ہوا کا معیار آج بھی بہت خراب زمرے میں رہے گا۔ آلودگی کی روک تھام کرنے والے بورڈ کے مطابق آج صبح 7 بجے تک دلّی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 319 ریکارڈ کیا گیا۔×

November 2, 2025 9:25 AM

views 34

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے انڈمان نکوبار جزائر میں آج گرج چمک کی ساتھ تیز سے بہت تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے انڈمان نکوبار جزائر میں آج گرج چمک کی ساتھ تیز سے بہت تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ گجرات اور مدھیہ پردیش کے کچھ مقامات پر بھی آج گرج چمک کا امکان ہے۔×

November 1, 2025 10:01 AM

views 27

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج انڈمان نکوبار جزائر اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ اور بہار میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات IMD نے آج انڈمان نکوبار جزائر اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ اور بہار میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اس کے علاوہ گجرات، مغربی بنگال کے ذیلی ہمالیائی خطّے، سکّم اور مدھیہ پردیش میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات نے گنگائی بنگال اور اُڈیشہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شمالی کونکن کے ساحلی علاقوں، مشرق-وسطی، شمال-وسطی بحیرہئ عرب کے کچھ حصوں اور انڈومان کے سمندر پر گرج چمک کے ساتھ طوفان کا امکان ہے۔ آلودگی سے متعلق مرکزی بورڈ نے کہا ہے کہ قوم...

October 30, 2025 9:47 AM

views 24

بھارتی محکمہئ موسمیات نے آج بہار، سوراشٹر اور کَچھ کیلئے شدید بارش کا اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی محکمہئ موسمیات نے آج بہار، سوراشٹر اور کَچھ کیلئے شدید بارش کا اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمے نے  چھتیس گڑھ، ساحلی آندھر پردیش، مشرقی مدھیہ پردیش، مشرقی اتر پردیش، گجرات، جھارکھنڈ، تلنگانہ، وِدربھ، مغربی بنگال اور سکم میں بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے آندھر پردیش، اروناچل پردیش، مشرقی راجستھان، مغربی بنگال کے گنگا کے میدانی علاقوں، کونکن، گوا، مہاراشٹر، اوڈیشہ، تمل ناڈو، پڈوچیری، کرائکل اور مغربی مدھیہ پردیش میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔×

October 24, 2025 10:07 AM

views 38

بھارتی موسمیات محکمے نے ساحلی کرناٹک، کیرالہ، ماہے اور انڈمان نکوبار جزائر میں آج شدید سے لے کر بہت شدید بارش کے امکان کے مدِّ نظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

بھارتی موسمیات محکمے نے ساحلی کرناٹک، کیرالہ، ماہے اور انڈمان نکوبار جزائر میں آج شدید سے لے کر بہت شدید بارش کے امکان کے مدِّ نظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ اِس کے علاوہ آندھرا پردیش، کونکن، گوا، مہاراشٹر، تملناڈو اور تلنگانہ   میں بھی اگلے دو دن کے دوران تیز بارش ہونے کی پیشگوئی  کی گئی ہے۔ اِدھر دلی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کی کوالٹی اب بھی خراب کے زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر کنٹرول سے متعلق مرکزی بورڈ کے مطابق آج صبح سات بجے دلی میں ہوا کی کوالٹی کا اشاریہ 216 ریکارڈ کیا گیا۔x

October 21, 2025 10:10 AM

views 49

محکمہئ موسمیاتIMD  نے آج تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں دور دراز کے مقامات پر شدید سے شدید تر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہئ موسمیاتIMD  نے آج تمل ناڈو، پدوچیری اور کرائکل میں دور دراز کے مقامات پر شدید سے شدید تر بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اُس نے آندھرا پردیش کے کچھ حصوں، کرناٹک، کیرالہ، ماہے، لکشدیپ اور انڈمان و نکوبار جزائر میں بھی شدید بارش کے ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ IMD نے آج اوڈیشہ، تلنگانہ، اندرونی کرناٹک، کیرالہ، لکشدیپ اور انڈمان و نکوبار جزائر میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹیں پڑنے اور تیز ہواؤں کے چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران قومی راجدھانی میں ہوا کا معیار انتہائی خراب زمرے میں ہے۔ فضائی آلودگی پر ...